پی ٹی آئی کے ایم این اے شفقت عباس اعوان پر بجلی چوری کا مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سرگودھا میں پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے شفقت عباس اعوان پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہےکہ چک 35 شمالی میں شفقت عباس کی رہائش گاہ پر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔
دوسری جانب اپنے ردعمل میں شفقت عباس اعوان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کا الزام جھوٹا ہے، پہلے بھی جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔