مدھیہ پردیش ہندوانتہاپسندوں کے حملے جاری ،مزار میں توڑ پھوڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے مزار پر حملہ کیا ،توڑپھوڑ کی اور مزار کو شہیدکردیا
ہندوستان میں مسلمانوں پر مظالم تھمنے کا نام نہیں لے ۔مودی حکومت کے آتے ہی ہندو انتہا پسند بے لگام ہوگئے ۔مسلمانوں پر مظالم میں اضافہ ہوگیا ۔ہندوستان میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں ،درباروں ،مساجد پر حملے معمول بن چکے ہیں ۔ گزشتہ روز بھی مدھیہ پردیش میں ہندوانتہا پسندوں نے ایک مزار پر حملہ کرکے اسے شہید کردیا۔مزار میں توڑپھوڑ کی اور وہاں پر پڑی اشیا بھی لوٹ لیں۔مزار کے متولی کو باندھ کر ضلع سے پانچ سوکلومیٹر دور لے جاکر پھینک دیا۔
بھارت میں مسجدیں محفوظ ہیں نہ مزار
— افغان اردو (@AfghanUrdu) October 6, 2021
ہندو انتہاپسندوں نے مدھیہ پردیش میں مسلم مزار پر حملہ کر کے اسے تباہ کردیا، مزار میں توڑ پھوڑ کی، متولی سمیت مسلمانوں پر وحشیانہ حملہ کیا۔ اموال لوٹ لیا گیا۔ اور انھیں باندھ کر ضلع سے 500 میل دور لے جا کر پھینک دیا گیا pic.twitter.com/pITY0iur0N
یہ بھی پڑھیں:آریان خان کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ کوبڑا جھٹکا۔۔ زیر تکمیل فلم پٹھان سے متعلق بڑی خبر آگئی