ہسپتال کے دروازے پر خاتون نے بچےکو جنم دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کوئٹہ میں خاتون نے ہسپتال کےدروازے پر بچے کو جنم دے دیا۔
اہل خانہ کے مطابق ہسپتال میں ڈاکٹر موجود نہیں تھا، ایمرجنسی کی صورتحال میں بچے کی پیدائش سڑک پر ہوئی،بچے کے اہل خانہ نے بروری روڈ بند کرکے احتجاج بھی کیا جس کے بعد ہسپتال کے ایم ایس نے گائنی کی سربراہ ڈاکٹر نجمہ غفار کی سربراہی میں 3 رکنی انکوائری کمیٹی بنادی۔ایم ایس بولان میڈیکل ہسپتال نے کمیٹی کو ایک دن میں غفلت کے مرتکب افراد کی نشاندہی کے ساتھ رپورٹ جمع کروانےکی ہدایت جاری کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلے نے بلوچستان میں قیامت برپا کر دی۔۔20 افراد جاں بحق ۔۔300 سے زائد زخمی