بجلی کے بل دینے ہیں۔۔۔ اقوام متحدہ 9 کروڑ ڈالر کی مدد کرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان حکومت نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے لئے اقوام متحدہ سے9 کروڑ ڈالر مانگ لئے۔
ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر بھیجے گئی ایک خبر کے مطابق افغانستان ہر ماہ 2 سے ڈھائی کروڑ ڈالر بجلی کی قیمت کی مد میں ازبکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ایران کو ادا کرتا ہے، اس وقت بجلی کی واجب الادا رقم 6 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس مشکل صورتحال پر افغان حکومت نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے لئے اقوام متحدہ سے 9 کروڑ ڈالر مانگ لئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلے نے بلوچستان میں قیامت برپا کر دی۔۔20 افراد جاں بحق ۔۔300 سے زائد زخمی