اکیلا رہنا اب مشکل ۔۔شوہر نے سابق اہلیہ کو گلے لگا کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا

Oct 07, 2021 | 10:47:AM

(ویب ڈیسک)اکثر سننے میں آتا ہے اکیلا پن انسان کو اندر سے کھوکھلا کر دیتا ہے اور انسان جینے کی تمنا ہی چھوڑ دیتا ہے،اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی میزورام میں پیش آیا جہاں 62 سالہ شخص اکیلے پن سے تنگ آکر کسی بہانے سے اپنی سابق اہلیہ کے گلے لگ کر خود کو دھماکے سےاڑالیا جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست میزورام میں 62 سالہ روہنگلیانا نامی شخص اپنی سابق شریک حیات سے ملنے سبزی منڈی پہنچا جہاں خاتون  بیٹی کے ساتھ مل کر سبزیاں فروخت کرتی تھی۔روہنگلیانا نے اپنی سابق بیوی سے کہا کہ طبیعت خراب ہے اور سر میں بھی درد ہے اس لئے سگریٹ دلوادے۔ سگریٹ پیتے ہی وہ  بے ہوشی کا ڈرامہ کرتے ہوئے بیوی سے گلے لگ گیا اور اسی وقت زور دار دھماکا ہوگیا،دھماکے میں دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ بیٹی کو معمولی زخم آئے۔ 

پولیس نے کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے تاہم شبہ ہے کہ دھماکے میں جیلیٹن استعمال کی گئی تھی جو حملہ آور شوہر مبینہ طور پر اپنے لباس میں چھپا کر لایا تھا۔

خیال رہے کہ جوڑے کے درمیان علیحدگی ایک سال قبل ہی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیںڈاکٹر نہیں ہے۔ہسپتال کے دروازے پر خاتون نے بچےکو جنم دیدیا

مزیدخبریں