آمدن میں اضافہ۔۔ کونسی کمپنی ایپل کی جگہ لینے کو تیار۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب رپورٹ)سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کی مارکیٹ قدر کا حجم 20 کھرب ڈالرکے قریب پہنچ چکا ہے اور وہ امریکا میں قائم ٹیکنالوجی فرم ایپل کی جگہ دنیا کی بیش قدرکمپنی بننے کو تیار ہے۔
العربیہ اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق سعودی آرامکو کی آمدن عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بڑھی ہے اور اسکی مالی قدرقریباً 20کھرب ڈالرہوگئی ہے۔اب وہ ایپل سے صرف 30 ارب ڈالر پیچھے رہ گئی ہے۔اس وقت ایپل کی مارکیٹ قدر 20 کھرب 30 ارب ڈالر ہے۔ان دونوں بڑی جناتی کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ دراصل اس بات کی بھی علامت ہے کہ اس سال عالمی معیشت کس طرح تبدیل ہورہی ہے اور کیا رخ اختیار کررہی ہے۔صارفین کے گھریلوتفریح پر مصارف میں کمی کی وجہ سے ایپل کے حصص پرمنفی فرق پڑا ہے اور اس کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔نقل وحمل کی تمام سرگرمیوں میں اضافے سے تیل کی قیمتوں میں بھی تیزی آئی ہے اور اس سے آرامکو کی آمدن میں براہ راست اضافہ ہواہے۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلے نے بلوچستان میں قیامت برپا کر دی۔۔20 افراد جاں بحق ۔۔300 سے زائد زخمی