ٹی 20 ورلڈ کپ۔۔ قومی ٹیم میں دواہم تبدیلیوں کا امکان

Oct 07, 2021 | 11:30:AM

(24 نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں کم از کم دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 15 کھلاڑیوں اور 3 ٹریول ریزرو کا اعلان کیا جاچکا ہے اور اسکواڈ کی دبئی روانگی 15 اکتوبرکو شیڈول ہے، اس سے قبل کھلاڑیوں اورسپورٹ اسٹاف کو 7 روز کا قرنطینہ مکمل کرنا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کل لاہور میں وسیم اور ثقلین مشتاق سے اہم ملاقات کرینگے۔اسکواڈ میں ایک دو تبدیلیوں کے ساتھ اضافی پلیئرزببل میں شامل کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔
 یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے، دیگر اسکواڈ میں آصف علی، اعظم خان، حارث رو¿ف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں۔
ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔15 رکنی اسکواڈ میں 5 بیٹسمین، 2 وکٹ کیپرز، 4 آل راو¿نڈرز اور 4 فاسٹ بولرز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے نیب آرڈیننس مسترد کردیا

مزیدخبریں