وائٹ ہاؤس کو’ فیس بک‘ پرائیویسی پرخدشات، اصلاحات کرنےکا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ پرائیویسی اور اعتماد کے خدشات کے پیش نظر فیس بک کو مزید کام اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔
العربیہ اردو کی ویب رپورٹ کےمطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی کی طرف سے جاری ایک بیان میں فیس بک کے ڈھانچے میں اصلاحات کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ’فیس بک‘ کے سابق پروڈکٹ ڈائریکٹر فرانسس ہوگن نے کانگریس کے سامنے کہا تھا کہ کمپنی بچوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے اور منافرت کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔رپورٹ کےمطابق فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اس بات کی تردید کی کہ سوشل میڈیا معاشرے میں نفرت اور تقسیم کو فروغ دیتی ہےیا اس سے بچوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کی کمپنی پر مالی منافع کومقدم رکھنے کے الزامات "محض جھوٹ" ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ دلیل کہ کمپنی جان بوجھ کر ایسے مواد کو فروغ دے رہی ہے جو لوگوں کو مالی منافع حاصل کرنے کے لیے ناراض کرتا ہے ، مکمل طور پر غیر معقول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اشتہارات سے پیسہ کماتے ہیں اور مشتہرین ہمیں بتاتے رہتے ہیں کہ وہ نہیں چاہتے کہ انکے اشتہارات کسی بھی بدنیتی یا اشتعال انگیز مواد کے ساتھ دکھائے جائیں۔
زکربرگ نے مزید کہا کہ میں کسی بھی ٹیک کمپنی کے بارے میں نہیں جانتا جو ایسی مصنوعات بناتی ہے جو لوگوں کو ناراض یا افسردہ کرتی ہے۔ تمام اخلاقی اور تجارتی مراعات اور مصنوعات مخالف سمت کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آمدن میں اضافہ۔۔ کونسی کمپنی اپیل کی جگہ لینے کو تیار۔۔؟