نور مقدم کیس۔’ میں معافی مانگتا ہوں‘۔۔ مرکزی ملزم ظاہر جعفر عدالت میں بو ل پڑا

Oct 07, 2021 | 11:57:AM
نور مقدم کیس۔’ میں معافی مانگتا ہوں‘۔۔ مرکزی ملزم ظاہر جعفر عدالت میں بو ل پڑا
کیپشن: ملزم ظاہر جعفر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے عدالت کے روبرو بولتے ہوئے معافی کی درخواست کی اور روسٹر پر بات کرنے کی اجازت مانگی۔

تفصیلات کے مطابق نور مقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، عدالت کی جانب سے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 14اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی گئی ،سماعت کے دوران مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے پہلی بار عدالت کے روبرو بولتے ہوئے کہا کہ ’ میں معافی مانگتا ہوں‘۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں نور مقد م قتل کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت 6ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے ملزمان کی ڈیجیٹل ثبوت کی کاپی مہیا کرنے سے متعلق درخواست خارج کردی۔

 مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے عدالت سے استدعا کی کہ میں آگے آکر روسٹر پر بات کرنا چاہتا ہوں، جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ابھی آپ کی ضرورت نہیں ، ٹرائل میں آپ کو بھی سنیں گے۔

فاضل جج کی جانب سے پولیس کو ہدایت کی گئی کہ ملزم کو واپس بخشی خانہ لے جائیں، بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتو ی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:    ہوائی فائرنگ کا نتیجہ۔۔۔۔چچا کی گولی سے بھتیجا جاں بحق