(مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت نے آریان خان کو7 اکتوبر تک یمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ،والد سے پہلی ملاقات پر آریان رو پڑے۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این بی سی ) میں گرفتار بیٹے آریان خان سے ملاقات کی،بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آریان خان مبینہ طور پر والد سے پہلی ملاقات کے دوران خاصے جذباتی ہوگئے اور جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے رو پڑے، شاہ رخ خان نے این بی سی سے گرفتار بیٹے آریان خان سے ملنے کے لیے اجازت طلب کی تھی جس کے بعد آریان والد سے ملاقات کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔
خیال رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے گزشتہ ہفتے اتوار کے روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا، بعد ازاں عدالت نے آریان خان کو7 اکتوبر تک ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
تاہم اس سے قبل دوران تفتیش زیر حراست آریان این سی بی حکام کے سامنے بھی روپڑے تھے اور اعتراف کیا تھا کہ وہ تقریباً گزشتہ 4 برسوں سے منشیات لے رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی حکام کا بتانا ہے کہ دوران تفتیش آریان خان نے انکشاف کیا کہ جب وہ امریکا اور دبئی میں تھے تو اس دوران بھی وہ منشیات کا استعمال کیا کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: نور مقدم کیس۔’ میں معافی مانگتا ہوں‘۔۔ مرکزی ملزم ظاہر جعفر عدالت میں بو ل پڑا