بلوچستان زلزلہ۔۔ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس  ہوا: شہباز شریف

Oct 07, 2021 | 12:49:PM

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف  نے کہا ہے کہ بلوچستان میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد دکھ اور افسوس ہے، جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ہنگامی صورتحال کا تقاضہ ہے وفاق بلوچستان میں بھرپور امدادی کارروائیاں کرے، ہیلی کاپٹرز کے ذریعے شدید زخمیوں کو ملک کے دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا جائے، ہنگامی امداد کے ادارے بھرپور طور پر متحرک ہوں، اولین ترجیح لوگوں کی زندگیاں بچانے اور ان کی محفوظ مقامات پر منتقلی ہے،انہوں نے کہا کہ متاثرین کو شیلٹر اور خوراک کی فراہمی پر توجہ دی جائے، زلزلہ متاثرین سے پوری قوم بھرپور یک جہتی کا اظہار کرے اور امدادی کاموں میں حصہ ڈالے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان  زلزلہ قابل افسوس۔۔مرنے والوں کےلواحقین کو معاوضہ ادا  کیا جائے :بلاول

مزیدخبریں