ثابت ہو گیا چیئرمین نیب صرف عمران خان کی نوکری کرتے ہیں :خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ ن نے نیب آرڈیننس کو حکومتی کرپشن کے خلاف این آر او قرار دے دیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس میں حکومت نے خود کو این آر او جاری کیا، اب آپ کی لوٹ مار، گندم، چینی اور ٹیکس چوری پر نیب سوال نہیں کرسکتا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوگیا چیئرمین نیب صرف عمران خان کی نوکری کرتے ہیں، نیب آرڈیننس میں حکومت نے خود کو این آر او جاری کیا، گندم، چینی چوری اور تیل، ادویات سکینڈل پر نیب کچھ نہیں کرتا، چیئرمین نیب کو حکومتی کرپشن نظر نہیں آتی، بی آر ٹی، مالم جبہ کیسز ختم کر دیئے گئے۔ ہزاروں ارب چوری کرنیوالوں سے نیب پوچھ گچھ نہیں کرسکتا، نیب ترمیمی آرڈیننس حکومتی کرپشن چھپانے کیلئے ہے، مہنگی ترین ایل این جی خریدنے پر نیب سوال نہیں کرسکتا، پنڈورا پیپرز میں آنیوالے 700 افراد سے نیب سوال نہیں کرسکتا، نیب کابینہ میں شامل وزرا سے سوال نہیں کرسکتا، صدر مملکت ہر قسم کے کاغذ پر دستخط کیلئے تیار رہتے ہیں،ملک کو مسائل سے باہر نکالنے کے دعوے کاغذی ثابت ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان:سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا ،جام کمال کو مستعفی ہونے کا مشورہ