قائمہ کمیٹی اجلاس۔۔ڈی جیCAA اور سائرہ بانو میں تلخ جملوں کا تبادلہ

Oct 07, 2021 | 15:36:PM

(24 نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن ڈویژن کےاجلاس میں ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضی اور رکن کمیٹی سائرہ بانو کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ۔ سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے کمیٹی کو پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی بل 2021 پر بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن ڈویژن کا اجلاس چیئرمین حاجی امتیاز چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اس دوران کمیٹی ممبر عائشہ غوث پاشا نے بلز کی کاپی بروقت نہ ملنے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ رات دیر سے بلز کی کاپیاں مہیا کریں تو کیا ہم کیسے اسکو پڑھیں گیے؟ ۔ اس پر وزیر ہوابازی غلام سرور نے کہا کہ آج بریفنگ لے لیں آئندہ بروقت کاپیاں مہیا کی جائیں گی۔بریفنگ کے بعد اپنے سوالات کیجئے گا، ہم سب سوالوں کا جواب دیں گے۔ سائرہ بانو نےکہا کہ میں تو پانچ چھ کمیٹیوں میں آچکی ہوں کبھی کچھ بھی نہیں بتایا جاتا،پورے پاکستان میں آپ کو کوئی دوسرا قابل شخص ہی نہیں ملا جو انہی بندوں کو گھماکر لگائے جارہے ہیں۔ سائرہ بانو نےڈی جی سول ایوی ایشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی لائسنسنگ کے بارے میں کہاجارہا ہے کہ ان کو اس لئے نوازا جارہا ہے کہ وہ آپ کے بیج میٹ ہیں۔ اس پر ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہا کہ یہ آپ میرے اوپر الزام لگارہی ہیں۔رکن کمیٹی رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ سیرین ائیر لائن کے جہاز سے پرندہ ٹکرانے کا معاملہ بنا، یہ سب حادثات ائیرپورٹ کے قریب بننے والی ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ ان ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو لائسنس کون دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے نے بلوچستان میں قیامت برپا کردی۔20 افراد جاں بحق۔300سے زائد زخمی

مزیدخبریں