حکومت نے اساتذہ پرسخت پابندیاں لگا دیں

Oct 07, 2021 | 16:27:PM

 (24 نیوز) پنجاب کے تمام کالجوں کے اساتذہ پر میڈیا پروگرامز میں شمولیت اور سوشل میڈیا کے استعمالات پر پاپندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی آئی کالجز  کے مطابق تمام ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز پرنسپل کے ذریعے احکامات نافذ کرنے کے پاپند ہوں گے۔

علاوہ ازیں کالجوں کے اساتذہ پر ویب سائٹ پر بلاگز لکھنے پر بھی پاپندی عائد کر دی گئی ہے، کالج اساتذہ کی سوشل میڈیا کا استعمال اور میڈیا پروگرامز میں شمولیت سول سروسز قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا گیا ہے۔

  یارہے کہ  پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین پر اگست میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پاپندی عائد کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: صنم جنگ کی مقبولیت میں اضافہ۔۔انسٹاگرام پر چھا گئیں
 

مزیدخبریں