(24 نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر(این سی او سی)نے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ کورونا کیسز میں کمی اور سکولوں میں ویکسی نیشن پروگرام کے تحت تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے،11 اکتوبر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولے جائیں گے ،تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری کی شرط ختم کردی گئی ۔
وفاقی وزیرنے مزید کہا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کیوں نہیں ہوگی؟ یہ آرڈیننس اس طرف لے جانے کی کوشش ہے جس مقصد کیلئے نیب بنایا گیا۔ اسد عمر نے کہا کہ یہ آرڈیننس کوئی این آراو نہیں ہے، ساری قوم میں پریشانی ہے کہ کیس چلتے رہتے ہیں انجام کو نہیں پہنچتے۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن جیسے ادارے حکومت کے ماتحت تھے جبکہ نیب اس لئے بنا تھاکہ ایک آزاد ادارہ ہو جو حکومت پرچیک اینڈ بیلنس رکھ سکے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئر مین کو دورہ پاکستان منسوخ کرنا مہنگا پڑگیا۔مستعفی ہوگئے