پنڈورا پیپرز کا معاملہ پبلک اکاونٹس کمیٹی میں پہنچ گیا۔ ایف بی آر سمیت متعلقہ ادارے طلب

Oct 07, 2021 | 18:12:PM

  ؒ(24نیوز)پنڈورا پیپرز کا معاملہ پارلیمانی پبلک اکاونٹس کمیٹی میں پہنچ گیا۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے پنڈورا پیپرز پر ایف بی آر سمیت متعلقہ اداروں کو طلب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پانامہ پر بھی ادروں کوطلب کیا اور کہا کہ ہمارے پاس طلبی اور وارنٹ جاری کرنے کے اختیارات ہیں۔ 
پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ پنڈوراپیپرز پر حکومت نے ماضی کی طرح کمیشن بنایا، پہلے بھی ادویات،چینی اور گندم بحران پر کمیشن بنایاگیا تاہم کچھ نہیں بنا،ہم نے پانامہ پیپرز کی تحقیقات کیلئے بھی ایف بی آر سمیت متعلقہ اداروں کوبریفنگ کیلئے طلب کیا ہے۔
رانا تنویر حسین نے کہاکہ حکومت نے تین سال میں جو گڑ بڑ کی ہے ،نیب آرڈیننس کے ذریعے خود این آراو دے دیااور احتساب سے بچنے کیلئے اپنے آپ کور کررہی ہے۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی  نے کہاکہ ہم نے تین سال میں مختلف اداروں سے چارسو اسی ارب روپے کی ریکوری کی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ صنم جنگ کی مقبولیت میں اضافہ۔۔انسٹاگرام پر چھا گئیں

مزیدخبریں