(24 نیوز)بلوچستان حکومت کیلئے اگلے 24 گھنٹے اہم قراردیئے گئے ہیں، جام کمال پارٹی کو بچانے اور مضبوط بنانے کیلئے قربانی دینے کو تیار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اہم سیاسی اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے، جام کمال پارٹی کو بچانے اور مضبوط بنانے کیلئے قربانی دینے کو تیارہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جام کمال اگلے 24 گھنٹے میں استعفیٰ دے سکتے ہے ،جام کمال بطور وزیراعلیٰ استعفیٰ صلاح مشورے سے دیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفیٰ کے بعد پارٹی نئے امیدوار کا اعلان کرے گی۔
واضح رہے کہ جام کمال سے پارٹی کے وزرا اور ممبران صوبائی اسمبلی ناراض تھے،ناراض ارکان نے جام کمال سے استعفیٰ کے علاوہ کسی بھی قسم کے مذاکرات کرنے سے انکار کیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: 11 اکتوبر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان