رمیز راجہ کو ٹویٹ فوراً ڈیلیٹ کرکے معافی مانگنا پڑ گئی

Oct 07, 2021 | 18:43:PM

(24نیوز)پاکستان انگلینڈ سیریز منسوخی کا تنازع انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو لے ڈوبا،عالمی کرکٹرز اور کمنٹیٹرز کی شدید تنقید کے بعد  این  واٹمور نے چیئرمین کرکٹ بورڈ کے عہدے سے استعفیٰ دےدیا۔ استعفیٰ کی خبر سنتے ہی رمیز راجہ نے بھی جذباتی ٹویٹ کردیا، بعدازاں رمیز راجہ کو  ٹویٹ ڈیلیٹ کرکے  معافی مانگنا پڑ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمور کے  عہدے سے استعفیٰ دینے کی خبر کو رمیز راجہ نے  بریکنگ نیوز کے طور پر شئیر کیا۔تھوڑی ہی دیر میں انہیں وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے انہوں نے  وضاحت بھی جاری کردی، انہوں نے لکھا کہ' پہلے کیا گیا ٹویٹ غلطی سے میرے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہوگیا جس کیلئے معذرت'.

واضح رہے کہ پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کی وجہ سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئر مین کو استعفی دینا پڑگیا ۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم اور کئی سینیئر وزرا این واٹمور سے ناراض تھے کیوں وہ سمجھتے تھے کہ انگلینڈ کے دورے کی منسوخی کی وجہ سے پاکستان اور انگلینڈ کے تعلقات خراب ہوئے ہیں ۔انگلینڈ کے سابق کرکٹرز اور کمنٹیٹرز بھی انگلش کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر شدید تنقید کر رہے تھے ۔جس کی وجہ سے واٹمور نے اپنی مدت ملازمت پوری کٖئے بغیر ہی استعفی دیدیا۔واٹمور کی مدت ملازمت پانچ سال تھی مگر انہوں نے صرف دس ماہ ملازمت کرنے کے بعد استعفی دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی بڑھتی قیمت روکنے کیلئے اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ

مزیدخبریں