وزیر اعظم کو خط۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثے منجمد کرنے کی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثے فوری منجمد کرنے کی درخواست کر دی۔وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر پینڈورا اور پانامہ پیپرز میں شامل 1144 پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثے منجمد کرنے سمیت ان کے آف شور اثاثوں کے ذرائع آمدن معلوم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ دیکھا جائے کہ آف شور اثاثوں کیلئے فنڈز ملک یا بیرون ملک کہاں سے اور کس ذرائع سے منتقل ہوئے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے تین ماہ میں آف شور اثاثوں سے متعلق دستاویزثبوت نہ دینے والے افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹرانسپیرنسی کا کہنا ہے کہ پینڈورا پیپرز میں شامل افراد اثاثوں کی تفصیل نہ دے سکیں تواقوام متحدہ کے انسداد کرپشن کنونشن کے تحت کارروائی کی جائے ۔ٹرانسپیرنسی کے مطابق اپریل 2018 میں ن لیگ دور کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو عمران خان مکمل طور پر مسترد کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔سارہ علی خان مندر میں بھگوان کا آشیرواد لینے پہنچیں تو کس چیز کی اجا زت نہ ملی۔۔جانیے