چینی اور روٹی کا استعمال کم کردیا جائے ۔مہنگائی سے نمٹنے کیلئے وفاقی وزیر کا عوام کو مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لئے عوام کو ایک مشورہ دیا ہے۔
جلسے سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے عوام کو مشورہ دیا کہ چینی اور روٹی کا استعمال کم کردیا جائے۔گزشتہ روز آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے مہنگائی بڑھنے کا ذمہ دار سابق صدر آصف علی زرداری اور نواز شریف کو قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ یہ مشورے پہلے بھی عوام کو ملتے رہے مسلم لیگ ن کے وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے دال مہنگی ہونے کے سوال پر جواب دیا تھا کہ دال مہنگی ہے تو چکن کھائیں ۔