افغانستان کی  صورتحال ،امریکی نائب وزیر خارجہ  اسلام آباد پہنچ گئیں

Oct 07, 2021 | 22:01:PM

(24نیوز)امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن اسلام آباد پہنچ گئیں، امریکی نائب وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے پر اسلام آباد پہنچی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات  کئے گئے تھے ۔ذرائع کے مطابق وزرات خارجہ اور امریکی سفارتخانے کے حکام نے نائب امریکی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔امریکی نائب وزیر خارجہ پاکستان میں اہم شخصیات سے ملاقات کریں گی۔ذرائع کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ کے دورے کا مقصدافغان صورتحال پر پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:جیمز بانڈ اسٹار ڈینئل کریگ کو ہالی ووڈ واک آف فیم کا ستارہ مل گیا

مزیدخبریں