شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری ۔۔۔ہریتھک روشن بھی میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری پربالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان سے اظہار ہمدردی کررہے ہیں۔ایسے میں ہریتھک روشن نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی اس میں شاہ رخ خان سے اظہار ہمدردی کیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ پر بھارتی اداکار ہریتھک روشن نے بالی ووڈ کنگ خان کے بیٹے آریان خان کو اس کڑے وقت میں ڈٹے رہنے اور حوصلہ رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر اس چیز کو کھلے دل سے قبول کرنا جو آپ نے تجربات کر رکھے ہیں۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر ہریتھک روشن نے آریان خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے زندگی بالکل غیر یقینی ہے مگر خدا بہت رحیم ہے، وہ مضبوط افراد کو ہی مشکلات سے دو چار کرتا ہے کیوں کہ مضبوط لوگ ہی مشکلات کا سامنا کر سکتے ہیں، اسی لیے آپ کو مشکل وقت دکھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ انہیں آریان خان پر یقین ہے وہ ان مشکلات کو اچھے طریقے سے حل کر لیں گے۔مجھے معلوم ہے اس وقت آریان کنفیوز، غصے اور بے یارو مددگار ہوں گے، یہ سب مشکلات آپ کے اندر کے ہیرو کو مسخ کرنے کے لیے آئی ہیں مگر آپ خود کو کمزور نہ محسوس کرنا اور نہ ہی خود کو کمزور پڑنے دینا، ڈٹ کر ان مشکلات کا سامنا کرنا اور ہر اس چیز کو کھلے دل سے قبول کرنا ۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ آریان خان اپنے اندر کے تذبذب کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں، یقیناً سیاہ دن کے بعد روشن دن آئیں گے، وہ ہمیشہ آریان خان کے ساتھ ہیں اور ان سے محبت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اگر میری فیملی مشکل میں ہوئی تو یہ شخص ان کیسا تھ ہوگا، شاہ رخ خان کی پرانی ویڈیو وائرل