چھٹی شادی میں رکاوٹ بننے پر باپ نے ایک بیٹے کو قتل دوسرے کو زخمی کردیا

Oct 07, 2021 | 23:33:PM

(24نیوز) چھٹی شادی میں رکاوٹ بننے کی رنجش پر باپ نے سگے  بیٹے کو قتل دوسرے کو زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ میں 158 رب بوڑیوالی کے رہائشی فاروق اسحاق ولد محمد اسحاق نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ذوالفقار ولد عنایت علی قوم آرائیں ساکن 158 رب جو کہ بھانجے غلام مرتضیٰ وغلام مصطفےٰ کا حقیقی والد ہے مسلح پسٹل گھر آیا اور غلام مرتضیٰ وغیرہ کو کہا کہ اس گھر سے دفع ہو جاؤ نہیں تو جان سے مار دوں گا اپنے باپ کا غصہ دیکھ کر غلام مصطفےٰ اور غلام مرتضیٰ اپنے دوست مبشر فاروق ولد مظہر حسین ساکن 153 رب کے گھر آ گئے جہاں پر ذوالفقار آ گیا آتے ہی بیٹھک میں موجود بھانجے غلام مرتضیٰ اور غلام مصطفی پر سیدھے فائرپسٹل 30بورکئے جو کہ دوفائر بھانجا غلام مرتضیٰ کو پیٹ میں لگے جبکہ بھانجا غلام مصطفی کو ایک فائربائیں ہاتھ کے انگوٹھا میں دوسرا فائر بائیں ہاتھ کی کلائی میں تیسرا فائر دائیں بازو میں کہنی کے قریب لگ کر آرپار ہوگیا اور بھانجے شدید زخمی حالت میں زمین پر گر پڑے ۔ملزم ذوالفقار موقع سے فرار ہوگیا مضروبان کو بذریعہ پرائیویٹ کار برائے علاج معالجہ الائیڈ ہسپتال لے جایاگیا جہاں غلام مرتضیٰ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔وجہ عناد یہ ہے کہ ذوالفقارعلی ملزم جو کہ غلام مرتضیٰ وغیرہ کا حقیقی والد ہے اور ذوالفقار علی نے اب چھٹی شادی سعدیہ نامی عورت سے کی ہے جس کی ایماءپر ملزم ذوالفقار نے اپنے بیٹوں غلام مرتضیٰ وغیرہ کو آبائی گھر سے بے دخل کرنا چاہتا تھا جو کہ قبل ازیں بھی غلام مرتضیٰ وغیرہ کو گھر نہ چھوڑنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے چکا تھا یہ سارا وقوعہ ذوالفقار علی نے اپنی چھٹی بیوی سعدیہ بی بی کیساتھ صلاح مشورہ واسکی ایماءپر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد:کورونا ویکسین لگوانے گئی خاتون کیساتھ زیادتی

مزیدخبریں