عمران خان حکم دیں 5 منٹ میں پنجاب اسمبلی تحلیل کردینگے، مونس الٰہی 

Oct 07, 2022 | 00:04:AM

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا کہناہے کہ عمران خان حکم دیں 5 منٹ میں پنجاب اسمبلی تحلیل کردیں گے ۔آئندہ الیکشن گجرات اور منڈی بہاﺅ الدین سے لڑنے کا ارادہ ہے تاہم آئندہ الیکشن پی ٹی آئی یا ق لیگ کے ٹکٹ پر لڑنا ہے،ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
صحافیوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ میرا وزیراعظم آج بھی عمران خان ہے، شہباز شریف کو کون وزیراعظم مانتا ہے ؟ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ابھی تک ق لیگ کو لانگ مارچ میں شرکت کا نہیں کہا، خان صاحب نے لانگ میں شرکت کی دعوت دی تو ضرور شرکت کریں گے۔
مونس الٰہی نے کہا کہ پرویزالٰہی میری فیملی سے ملنے لندن گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں تبدیلی ناممکن ہے، 10میں سے6ایم پی ایز کسی صورت پرویز الٰہی کو نہیں چھوڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کیلئے 186 نمبرز ن لیگ نے پورے کرنے ہیں ہم نے نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ صدر ق لیگ چودھری شجاعت اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی ہے۔چودھری برادران کے درمیان مذکورہ ملاقات سیاسی نہیں کاروباری تھی۔مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقاتوں کے دوران کبھی کبھی میں اِن پٹ دیتا ہوں مگر فیصلے پرویزالٰہی خود کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ؛ مسلم لیگ ق پیپلزپارٹی کی حکومت کا حصہ بن گئی

مزیدخبریں