ایف آئی اے کا پی ٹی آئی رہنما طارق شفیع کے گھر پر چھاپہ

Oct 07, 2022 | 01:00:AM

(24 نیوز)ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما طارق شفیع کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کارروائی ہے۔تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے طارق شفیع کی رہائشگاہ کا محاصرہ کرلیا،احکامات ملنے پر طارق شفیع کو حراست میں لے لیا جائے گا۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق طارق شفیع کے گھر کے اطراف اہلکاروں کو تعینات کیا گیاہے۔
واضح رہے کہ فراڈ کے مقدمے میں طارق شفیع ، رفیق لاکھانی اور عارف نقوی نامزد ہیں، امن فاﺅنڈیشن کے نام سے 9 ارب کی بیرونی امداد ذاتی اکاﺅنٹ میں منتقل کرنے کا الزام ہے،طارق شفیع سمیت دیگر افراد کے خلاف ایف آئی اے سٹیٹ بینک سرکل میں مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں