(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔ عدالت نے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ اسحاق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنی ٰ اور جائیداد قرقی کےخلاف درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ احتساب عدالت نے نیب سے 12 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر مسلسل کم ہو رہی ہے، ڈالر کی قیمت مصنوعی طریقے سے بڑھائی گئی، گزشتہ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں، سیاست کے نام پر انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہیئے۔