(ویب ڈیسک )سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
سلمان خان کی فلموں کا ان کے پرستاروں کو بے چینی سے انتظاررہتا ہے۔ بالی ووڈ کے دبنگ خان نے شائقین کا انتظار ختم کرتے ہوئے اپنی آنے والی فلم ’ کسی کا بھائی،کسی کی جان ‘ کا ٹریلرسوشل میڈیا پر ریلیز کردیا۔’کسی کا بھائی،کسی کی جان‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور اب تک لاکھوں افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔
سلمان خان نے فلم سے حوالے سے اپنی نئی تصویر بھی شئیر کی جسے ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا۔ سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ رواں سال دسمبر میں سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔