پولیس میں سفارشی تعیناتیاں،کرائم خوفناک حد تک بڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی )پولیس میں سفارشی تعیناتیاں عام ہوگئیں جس وجہ سےکرائم میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے.
اشتہاریوں کی عدم گرفتاری پر ریجنل آئی جی ،ضلعی افسران سےناراض ہوگئے،سی سی پی اوسمیت آر پی اوز،ڈی پی اوزکواظہارناراضگی کامراسلہ بھی بھجوا دیا۔لاہور کے ریجنل آئی جی کا کہنا تھا کہ سپروائزاری افسران کرائم کنٹرول کرنےمیں بری طرح ناکام ہیں۔ ریجنل آئی جی نے سختی سےاگلی میٹنگ میں ضلعی افسران کو کرائم کنٹرول کرنےمیں متحرک ہونے کا حکم بھی دے دیا۔
واضح رہے کہ پولیس رپورٹ کے مطابق اشتہاریوں کی گرفتاری ٹارگٹس کے مطابق پوری نہیں ہوئی جس کے باعث گزشتہ 8ماہ میں سنگین جرائم کے کیسز میں 90فیصداضافہ ہوگیا۔