لاڑکانہ( عبدالخالق مغیری ) سیلاب متاثرین کیلئے میونسپل اسٹیڈیم میں قائم کیا گیا ٹینٹ سٹی ختم کردیا گیا ۔
تٖفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے میونسپل اسٹیڈیم میں سیلاب متاثرین کیلئےٹینٹ سٹی قائم کیا گیا تھا جہاں پرقمبر ،شہدادکوٹ،جیکب آباد اور دادو کے تحصیل میہڑ اور کے این شاہ سے سیلاب متاثرین کو ٹینٹ سٹی میں ٹھہرایا گیا تھاجس کو اب ختم کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے متاثرین کو اپنے اپنے علاقوں میں واپس روانہ کردیا ،انتظامیہ نے متاثرین کو ٹینٹ، راشن اور مچھر دانیاں دیکر خیر باد کہا۔اسسٹنٹ کمشنر احمد علی سومرو نے متاثرین کو اپنے گھروں کو جانے کے لیے کرایا بھی دیا ۔