السی کا معتدل استعمال انسانی جسم کیلئے مفید

Oct 07, 2022 | 12:47:PM

(ویب ڈیسک) جہاں قدرت نے انسان کیلئے کچھ بیماریاں رکھی ہیں وہیں ان بیماریوں کا علاج بھی موجود ہے۔

السی جس سے بہت سے لوگ ناواقف ہیں اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتی ہے۔ اس کا مناسب استعمال جسمانی مظبوطی کا باعث بنتا ہے۔  السی کے بیج انسانی جسم کی قوت مدافعت  کو زیادہ کرتے ہیں اور دماغ کی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ السی میں اومیگا 3 اور اومیگا 6 وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو الزائمر اور ہائی بلڈ پریشر جیسے موذ ی امراض کا علاج کرنے کیلئے مفید ہیں۔  

السی کے بیج تاثیر میں گرم ہوتے ہیں اور اسکا بے جا استعمال مختلف بیماریوں کا بھی باعث بن سکتا ہے۔ طب سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہن اہے کہ السی کا اعتدال کے ساتھ استعمال انسانی جسم کیلئے بہت مفید ہے۔ بہت سے ماہرین السی کو جھریاں دور کرنے، سوجھن اور خشکی دور کرنے کیلئے دوائی کے طور پر دیتے ہیں۔  

ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ ہڈیوں اور جوڑوں کے مرض میں مبتلا ہیں السی کا مناسب مقدار میں باقاعدگی سے استعمال کریں۔

مزیدخبریں