پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ نیازی کو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا

Oct 07, 2022 | 13:12:PM

(24 نیوز) سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کے حکام نے تحویل میں لیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سیف اللہ نیازی پر " نامنظور" ویب سائٹ چلانے کا الزام ہے۔ یہ ویب سائٹ غیر قانونی فنڈ ریزنگ کے لئے استعمال کی جاتی تھی۔
 ایف آئی اے سائبر کرائم اس سے قبل سنیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ بھی مارچکی ہے۔ سائبر کرائم کی جانب سے سیف اللہ نیازی کا لیپ ٹاپ اور ایک موبائل فون بھی قبضہ میں لیا گیا۔

علاوہ ازیں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے سیف اللہ نیازی کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے سیف اللہ نیازی کو متعدد بار بلایا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے جس پر انہیں ایف آئی اے نے حراست میں لیا۔

تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات
ایف آئی اے لاہور کی جانب سے ایک دوسرے مقدمے میں انصاف ٹرسٹ کے ٹرسٹی حامد زمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں