آواز کے ذریعے کورونا کی تشخیص

Oct 07, 2022 | 13:22:PM

 (ویب ڈیسک) کورونا وبا کے بعد اس کی تشخیص کو آسان کرنے کیلئے ماہرین نے سمارٹ فون ایپ متعارف کروادی۔ سمارٹ فون ایپ صارفین کی آواز کے ذریعے کورونا  کی تشخیص کرے گا۔ 

محققین نے ایسا موبائل ایپ تیار کرلی جو مکمل مہارت کے ساتھ کوویڈ اور پارکنسنز کی بیماری کی تشخیص آواز کے ذریعے کر سکتا ہے۔  موبائل ایپ ریکارڈر کی مدد سے دس سیکنڈ میں آواز کے ذریعے بتا سکے گی کہ صارف کو آیا پارکنسنز کی بیماری ہے یا نہیں۔  تحقیق سے صارفین کم خرچ اور کم وقت میں بیماری کی تشخیص کر سکیں گے۔

محققین کا کہنا تھا کہ پارکنسنز کی بیماری آواز میں تبدیلی کا باعث بنتی ہے۔ کووڈ میں بھی پھیپھڑوں کے انفیکشن کے باعث آواز میں تبدیلی آتی ہے۔ استعمال سے پہلے سسٹم کو بیماری کی تشخیص کیلئے ٹرین کیا جائے گا۔

ایپ کے استعمال پر سسٹم بیماری میں مبتلا افراد کی آواز کا اور صحت مند افراد کی آواز کا موازنہ کرے گا۔ نیورولوجسٹ کے مطابق پارکنسنز کی بیماری کی تشخیص کرنے میں 90 منٹ کا وقت لگتا ہے لیکن اس موبائل ایپ کے ذریعے صرف 10 سیکنڈ میں بیماری کی تشخیص ممکن ہے۔ 

مزیدخبریں