واٹس ایپ پر سکرین شاٹ لینا ناممکن،نیا فیچر متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے کچھ عرصہ پہلے نیا فیچر ’ویو ونس‘ متعارف کروایا تھا جس میں بھیجی گئی تصویر یا ویڈیو صرف ایک بار دیکھنے کے بعد چیٹ میں سے غائب ہو جاتی تھی۔ البتہ تصویر کا سکرین شاٹ لیا جا سکتا تھا۔ نئے فیچر میں میٹا نے سیکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے ویو ونس میں بھیجی گئی تصاویر کا سکرین شاٹ لینا ناممکن بنا دیا۔
???? WhatsApp beta for iOS 22.21.0.71: what's new?
— WABetaInfo (@WABetaInfo) October 4, 2022
WhatsApp is releasing screenshot blocking for view once images and videos to some beta testers!https://t.co/fXvDQIlSxi pic.twitter.com/tIiR3FpBNs
متعارف کروائے گئے فیچر میں اگر کوئی سکرین شاٹ لینے کی کوشش کرے گا تو سکرین پر پاپ اپ نوٹیفیکیشن آئے گا کہ سیکیورٹی پالیسی کے تحت سکرین شاٹ نہیں لیا جا سکتا۔
ویوونس سے بھیجی گئی وڈیو اوپن کرنے پر اسے ریکارڈ بھی نہیں کیا جا سکتا۔ تصویر یا وڈیو بھیجنے والے صارف کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا جائے گا کہ دوسرے صارف نے تصویر کا سکرین شاٹ لینے کی کوشش کی ہے۔ یہ فیچر تاحال صرف وابیٹا کے صارفین کو مہیا کیا گیا ہے۔ واٹس ایپ صارفین کو اس فیچر کی سہولت کچھ عرصے میں فراہم کی جائے گی۔