اگر عمران خان نے اسلام آباد کی طرف چڑھائی کی تو انہیں روکا جائے گا، رانا ثناءاللہ

Oct 07, 2022 | 14:28:PM
عمران خان کا فتنہ بے نقاب ہو رہا ہے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا فتنہ بے نقاب ہورہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کررہا ہے۔ قوم عمران خان کے فتنے کی شناخت اور ادراک کرے۔
رانا ثناء اللہ نے قوم سے اپیل کی کہ جن نوجوانوں سے حلف دیا وہ اس کی گمراہی سے بچیں۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ خان کسی بھی وقت قوم کو حادثے کا شکار کرسکتا ہے اور اس نے قوم کو ایسا نقصان پہنچایا جو ناقابل تلافی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا اگر پی ٹی آئی جمہوری اور قانونی طریقے سے احتجاج کرنا چاہتی ہے یا دھرنا دینا چاہتی ہے تو ہم انہیں سہولت بھی دیں گے اور اجازت بھی دیں گے لیکن اگر وہ اسلام آباد کی طرف چڑھائی کرنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں روکیں گے اور اس انداز میں روکیں گے کہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہو گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا عمران خان لانگ مارچ کا اعلان کرے پھر دیکھے ہم کیا کرتے ہیں، ہمیں عمران خان کے ارادوں کا پتا ہے، لانگ مارچ کو ناکام بنانے کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے۔