ترکی نے سینکڑوں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا

Oct 07, 2022 | 15:28:PM

(ویب ڈیسک)ترکی نے 172 پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے جو  غیر قانونی طور پر ترکی میں داخل ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی نے 172 پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے جو مبینہ طور پر پڑوسی ممالک سے غیر قانونی طور پر ترکی میں داخل ہوئے تھے۔ ڈی پورٹ کیے گئے افراد 10 اکتوبر 2022 کو پاکستان بھیجا جائے گا۔ استنبول کے ڈپٹی قونصل جنرل نے اس حوالے سے پاکستان کی وزارت خارجہ اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں سعودی عرب نے بھی 100 کے قریب پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا تھا۔

مزیدخبریں