(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر نماز جمعہ کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کی صحتیابی کے لیے دعا کی گئی۔
اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کرنے کے لیے رابطہ بھی کیا تھا وہ ہسپتال میں موجود ہیں اور انکی طبیعت تسلی بخش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کے سلسلے میں پہلے اپنے ایجنڈے کا اعلان کریں، نمبر ون آئٹم میں الیکشن نہیں بلکہ غریب آدمی کے لیے اشیائے ضرورت کی قیمتیں کم کرنے کا حل تجویز کریں۔
فوج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فوج آئینی طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے۔ ایسے میں عام لوگوں اور سیاستدانوں کو فوج کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے۔