ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال، لیٹر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) حکومت پاکستان کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال کرنے کا باضابطہ لیٹر جاری کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم نے ایک تقریب میں ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا باضابطہ لیٹر آج بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے جاری کر دیا۔
اس کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے سپورٹس آپریشن بحال کرنے کے لیے اداروں کو بھی لیٹر جاری کر دیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ادارہ جاتی کھیلوں پر پابندی لگائی گئی تھی جسکی وجہ سے ملک بھر میں ہزاروں کھلاڑی بے روز گار ہوگئے تھے۔