سیلاب کے باعث پاکستان مشکل ترین صورتحال سے گزر رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ تباہ کن سیلاب نے پاکستان کی تاریخ کی بڑی تباہی پھیلائی،پاکستان اس وقت سیلاب کے باعث مشکل ترین صورتحال سے گزررہاہے۔
برلن میں وزیرخارجہ بلاول بھٹونے جرمن ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرم جوش میزبانی پر جرمن ہم منصب کامشکور ہوں ،سیلابی پانی کے باعث پاکستان میں متعدد بیماریاں پھیل رہی ہیں ،پاکستان کاایک تہائی رقبہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا،سیلاب سے 3کروڑ 30لاکھ افراد براہ راست متاثر ہوئے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان کوموسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بڑی آفت کاسامناہے، پاکستان کے 3کروڑ 30لاکھ افراد چند ملکوں کی ترقی کی بھینٹ چڑھ گئے ، افغانستان کوبھی یوکرین کی طرح عالمی مدد چاہئے۔
اس موقع پرجرمن وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے کس قدر تباہی ہوئی اندازہ لگانامشکل ہے،سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ یوروامداد کااعلان کرتے ہیں،موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان سب سے زیادہ متاثرہورہاہے،سیلابی پانی سے پیداہونے والامچھرملیریاکاباعث بن رہاہے،سیلاب متاثرین خصوصابچے کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں ،پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں ،افغانستان کے معاملے پر پاکستان کاکردار ہمیشہ اہم رہاہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور وزیر معدنیات پنجاب لطیف نذر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ