عمران خان لانگ مارچ سے پہلے اپنے ایجنڈے کا اعلان کریں: چودھری شجاعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چودھری شجاعت حسین کا سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، عمران خان لانگ مارچ کے سلسلے میں پہلے اپنے ایجنڈے کا اعلان کریں.
چودھری شجاعت حسین نے آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی, چودھری شجاعت حسین نےآصف علی زرداری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا، چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آصف زرداری کی خیریت دریافت کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا، آصف زرداری ہسپتال میں ہیں اور حوصلے میں ہیں۔
عمران خان لانگ مارچ کے سلسلے میں پہلے اپنے ایجنڈے کا اعلان کریں،الیکشن تو پہلے ہی ان کے ایجنڈے میں شامل ہے،غریب آدمی کیلئے آٹے چینی، دال اور بنیادی اشیا کی قیمتیں کم کرنے کا حل تجویز کریں۔فوج آئینی طریقے سے چل رہی ہے، انکا اپنا انٹرنل سسٹم بہت مضبوط ہے،سویلین اور سیاستدانوں کو فوج کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔
ق لیگی صدر نے کہا کہ آرمی چیف کا منصب سنبھالنے کے بعد اس کی کوئی برداری نہیں رہتی، نہ ہی کوئی علاقائی پہچان ہوتی ہے، آرمی چیف کی برداری صرف پاکستانی ہوتی ہے۔