”میر جعفر اور میرصادق کا بیانیہ پھیلانا ہے“عمران خان کی تیسری آڈیو لیک

عوام ہمارے ساتھ ہے، آپ نے اس خط کو برانڈ کرنا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

Oct 07, 2022 | 19:34:PM
”میر جعفر اور میرصادق کا بیانیہ پھیلانا ہے“عمران خان کی تیسری آڈیو لیک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سائفر سے متعلق مبینہ تیسری آڈیو لیک ہو گئی، کہتے ہیں کہ سائفر کا ساری دنیا میں ایک ایمپکٹ گیا ہے،میر جعفر، میر صادق کا بیانیہ آپ نے لوگوں کو فیڈ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سائفر سے متعلق ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی ،مبینہ آڈیو میں عمران خان، اسد عمر اور شیریں مزاری گفتگو کررہے ہیں ۔
آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکہتے ہیں کہ لیٹرو الا معاملہ ہفتہ 10 دن پہلے شروع کردینا چاہئے تھا، جس کے جواب میں عمران خان کہتے ہیں اس لیٹر کا ساری دنیا میں ایک ایمپکٹ گیا ہے،میر جعفر، میر صادق کا بیانیہ آپ نے لوگوں کو فیڈ کرنا ہے۔
سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کہتی ہیں چین نے آفیشل بیان جاری کیاہے، امریکا کی ہمارے اندرونی معاملات کی مذمت کرتے ہیں ۔
عمران خان کہتے ہیں کہ حکمت عملی یہ ہے کہ عوام ہمارے ساتھ بیٹھی ہے، ہم چاہتے ہیں پبلک کے پریشر سے اتوار کو اسی طرح ہائٹ پر پریشر ہو،آپ نے اس خط کو برانڈ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور وزیر معدنیات پنجاب لطیف نذر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ