کرپشن الزامات :آئی جی اسلام آباد اینٹی کرپشن میں طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اینٹی کرپشن پنجاب نے کرپشن کے الزامات پر آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا۔
آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں کرپشن کے الزامات پر طلب کیا گیا،اکبر ناصر خان بحثیت چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی لاہور کام کر چکے ہیں،آئی جی اسلام آباد کو11اکتوبر کو ڈائریکٹر ویجیلینس ہیڈ کوارٹرز کے آفس میں طلب کیاگیا،اکبرناصر خان کو 11 اکتوبر صبح 10بجے طلب کیا گیا ہے۔
یا درہے کہ اکبر ناصر خان پر مختلف منصوبوں میں کرپشن کے الزامات پر اینٹی کرپشن پنجاب انکوائری کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سائفر سے متعلق تیسری آڈیو بھی لیک ہو گئی