عمران خان کی منافقت سامنے آ گئی:شیری رحمان

Oct 07, 2022 | 21:54:PM
 عمران خان , منافقت,شیری رحمان
کیپشن: شیری رحمان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عمران خان کی منافقت اور دہرے معیار سے پردہ اٹھ رہا ہے,عمران خان عدم اعتماد ناکام کرنے کیلئے آخری دن تک ارکان خریدنے کی کوشش کرتے رہے۔

ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان گزشتہ آڈیو لیک میں ملکی مفادات کے خلاف سازش اور نئی آڈیو میں وہ ہارس ٹریڈنگ کرتے ہوئے پائے گئے ہیں,انہوں نے کہا کہ مخالفین پر ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کا الزام لگانے والےخود 5 ارکان خریدنے کا دعویٰ کر رہے ہیں، اپنی باری پر یہ لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ صحیح اور غلط میں فرق نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہارس ٹریڈنگ میں ناکام ہوئے تو انہوں نے سائفر کی آڑ میں سازشی بیانیہ بنایا، آڈیو لیک ثبوت ہے ,شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ ملک کا سابق وزیراعظم دعویٰ کر رہا ہے کہ انہوں نے 5 ارکان خریدے ہیں، عمران خان کو اب بتانا ہوگا کہ انہوں نے 5 ارکان کیسے خریدے؟حق وسچ کی جیت ہو کر رہتی ہے۔