پشاور : ٹیچرز ایسوسی ایشن کے23 افراد کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پشاور میں پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن اور محکمہ تعلیم میں مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پولیس نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے والے اساتذہ پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور سخت آپریشن کرکے ٹیچرز ایسوسی ایشن کے 23 افراد کےخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 23 عہدیداروں میں 10اساتذہ گرفتار،باقی فرارہوگئے ہیں،عہدایداروں نے سینکڑو ں کی تعدادمیں مظاہرین کو اپنے مطالبات کے لئے جمع کیا تھا،متن کے مطابق لاٹھی چارج انسو گیس شیلنگ اور پھتراؤ میں ایس ایس پی اپریشنز سمیت 9 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، مقدمہ میں کار سرکار میں مداخلت،پولیس فورس ، انتظامیہ پر فائرنگ ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور میڈیا کی گاڑیوں پر پتھراؤ کے7 دفعات شامل ہیں۔