وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا رات گئے جنرل ہسپتال کا دورہ 

Oct 07, 2023 | 00:34:AM

This browser does not support the video element.

(سعود بٹ)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا رات گئے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا اور علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا ۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی دیگر وارڈز اور ایکسرے روم کا بھی معائنہ کیا،انہوں نے مریضوں اور تیمارداروں سے ملاقات کی اور علاج معالجے کی سہولتوں اور مفت ادویات کے بارے دریافت کیا ،بعض مریضوں اور تیمارداروں نے ڈاکٹرز کی جانب سے چیک اپ میں تاخیر کے بارے میں شکایات کیں ۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کی شکایات کے فی الفور ازالے اور بروقت چیک اپ کا حکم دیا ،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور صفائی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز سے مصافحہ کیا اور دکھی انسانیت کی خدمت پر شاباش دی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے ایک اور رہنما گھر پہنچ گئے

مزیدخبریں