(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے۔ ایک بیرل 81 ڈالر 80 سینٹ کا ہوگیا ہے۔
برینٹ کی قیمت کم ہو کر 83 ڈالر 63 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے۔ خام تیل کی قیمت میں کمی عالمی معیشت کی سست روی اور کم طلب کے خدشات کی وجہ سے ہے۔
دوسری جانب عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی بڑی کمی کا امکان ہے۔ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 38 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت: رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 7 افراد ہلاک، 40 زخمی
واضح رہے کہ نگران حکومت نے 30 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی تھی جس کے بعد نئی قیمت 323.38 روپے ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 11 روپے سستا کیا گیا اور نئی قیمت 318.18 روپے مقرر کی گئی تھی۔