(درِ نایاب) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے علی الصبح تھانہ ڈیفنس اے کا دورہ کیا، بھیک مانگنے پر حوالات میں بند بزرگ کی سنی گئی اور رہائی مل گئی۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے دورے کے دوران حوالات میں بند ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے پوچھا، بھیک مانگنے میں بند بزرگ نے وزیر اعلی محسن نقوی سے رہائی کی درخواست کی۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بزرگ کو رہائی دلوائی گئی۔ رہائی ملنے پر بزرگ نے وزیر اعلی محسن نقوی کے لئے دعائیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی پارہ ہائی، شہباز شریف نے بازی پلٹ دی
وزیر اعلی نے فرنٹ ڈیسک پر شہریوں کی درخواستوں پر کارروائی کا جائزہ لیا اور فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں پر کارروائی مقررہ مدت میں یقینی بنانے کا حکم جاری کیا۔ وزیراعلی نے تھانے کا رریکارڈ چیک کیا، تھانے کے ہر کمرے میں گئے، مال خانے، بیرکس اور واش رومز کا بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر کارروائی میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، تھانوں میں سائل کو کسی قسم کی شکایت نہیں ہونی چاہیے اور فوری داد رسی ہونی چاہیئے۔