اطالوی ڈرائیور کا دو پہیوں پر ٹرک چلانے کاعالمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
ایک اطالوی سٹنٹ ڈرائیور نے ٹرک کیب کو دو پہیوں پر چلاتے ہوئے 12 فٹ اور 5 انچ کے فاصلے سے گزار کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق 43 سالہ مارکو ڈیوڈ گیونی نے بھاری اشیا اٹھانے والے ٹرک کو اس کے بائیں پہیوں پر چلا کر بیریئر چھوئے بغیر کم فاصلے سے گزارا۔گینیز ورلڈ ریکارڈز کے قواعد کے مطابق گیونی کو گاڑی پلٹائے بغیر کم از کم 32.8 فٹ چلانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو بڑا دھچکا, دیرینہ ساتھی قتل
Marco Davide Giony from Italy tried to drive through this gap of 3.8 metres with a lorry whilst on just one set of wheels ???? pic.twitter.com/XnqVFG7DSD
— #GWR2024 OUT NOW (@GWR) October 2, 2023
گیونی نے یہ ریکارڈ گینیز ورلڈ ریکارڈز کے اطالوی ٹی وی سیریز کے سیٹ میں تیسری کوشش میں بنایا۔گیونی کا کہنا تھا کہ ٹرک کا کیبن بہت ہل رہا تھا اس لیے بہت مشکل پیش آئی۔