(خان شہزاد) شہر لاہور کی اوپن مارکیٹ میں گراں فروشوں نے مصنوعی مہنگائی کی حدیں پار کردیں۔ شہر میں عوام کو کہیں بھی سرکاری نرخنامے کے مطابق گوشت،پھل اور سبزیاں دستیاب نہیں ہیں۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق ہڈی والے مٹن کی سرکاری قیمت 1600 جبکہ بازار میں 2100 روپے کلو میں فروخت، ہڈی والا بیف سرکاری قیمت 800 جبکہ بازار میں 900روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں: بدترین مہنگائی،8 اکتوبر کو گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے: حافظ نعیم الرحمان
دودھ کی سرکاری قیمت 160، بازار میں 180سے 190روپے کلو میں فروخت، دہی کی سرکاری قیمت 180 جبکہ بازار میں 210 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب سادہ نان کی سرکاری قیمت 25 جبکہ بازار میں 30روپے میں فروخت جاری ہے۔
شہریوں کا سوال کرتے ہوئے حکومت سے کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کب سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کرائے گی ؟