6.2 شدت کا زلزلہ،ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،افغانستان کا مغربی حصہ زلزلے سے لرز اٹھا،ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا۔
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلومیٹر گہرائی پر تھا،مرکز صوبہ ہرات کا علاقہ زندہ جان تھا،زلزلے کے جھٹکے ایران اور ترکمانستان میں بھی محسوس کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول 38 ،ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی؟
قدرتی آفت زلزلے کے حوالے سےماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے، زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔
زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں، زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں میں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔