(بلال افضل) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دے دی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ورلڈ کپ تاریخ کے سب سے بڑے ہدف 429 رنز کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 45 ویں اوور میں 326 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا، وکٹ کیپر بلے باز ڈی کاک نے 100 رنز بنائے جبکہ ڈسن 108 رنز بنا کر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔
جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم نے ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، ایڈن مارکرم نے محض 49 گیندوں پر سنچری بنائی، ایڈن مارکرم 106 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔
مجموعی طور پر جنوبی افریقہ کے 3 بلے بازوں نے سنچریاں بنائیں، سری لنکا کی جانب سے دلشان مادوشنکا نے 2 جبکہ کسن راجیتھا، متھیشا پتھیرانا اور دونیتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو 15 سال بعد کامیابی مل گئی
قبل ازیں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ رات میں اوس پڑنے کا امکان ہے اس لیے باؤلنگ کرنا چاہتے ہیں، انجریز سے ٹیم متاثر ہوئی لیکن جیت کیلئے پر عزم ہیں۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا بووما نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی بڑا ہدف دے کر حریف کو پریشر میں لائیں۔